ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا وائرس: راجستھان میں مزید تین اموات، 118 نئے مریضوں کی تصدیق 

کورونا وائرس: راجستھان میں مزید تین اموات، 118 نئے مریضوں کی تصدیق 

Sat, 13 Jun 2020 22:41:40    S.O. News Service

جے پور،13/ جون (آئی این ایس انڈیا) راجستھان میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہفتہ کو تین لوگوں کی موت ہوجانے سے مجموعی تعداد275 سے ہوگئی۔ اور 118 نئے مریضوں کی تصدیق ہونے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 12.186 ہوگئی ہے۔ کل 12186 متاثر مریضوں میں سے 2785 افراد زیر علاج ہیں۔

حکام نے بتایا کہ دو متاثرہ مریض جے پور میں اور ایک بھر پور میں مر چکے ہیں۔ اس کی وجہ سے ریاست میں اموات کی مجموعی تعداد 275 ہوگئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ صرف جے پور میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 125 ہو گئی ہے جبکہ جودھپور میں 27، کوٹہ میں 18، اجمیر میں 12 اور بھرت پور میں 12 متاثرہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔دوسری ریاستوں کے 16 مریض بھی یہاں مر گئے۔

انہوں نے بتایا کہ صرف ہفتہ کے دن جے پور میں 19 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ دارالحکومت میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 497 ہوگئی ہے۔ہفتہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک 118 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ ان میں بھرت پور میں 39، پالی 34، جے پور19، اجمیرپانچ،ناگور میں چار  اور چورو، ڈنگر پور اور کوٹہ میں تین نئے کیس شامل ہیں۔راجستھان میں کورونا وائرس کے متاثرین میں دو اطالوی شہریوں کے علاوہ 61 وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہیں ایران سے لاکر جودھپور اور جیسلمیر میں فوجی صحت مراکز میں ٹھہرایا گیا گیا۔ کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے ریاست کے متعدد پولیس اسٹیشن علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔


Share: